15 دسمبر 2013 - 20:30
عراق میں دہشتگردی: صدر روحانی نے ضروری احکامات جاری کر دیئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عراق کے صوبے دیالہ میں حالیہ دھشتگردی کی واردات میں شہید و زخمی ہونے والے کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے ہیں۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر" حسن روحانی " نے عراق میں مختلف کاموں میں مشغول ایرانی باشندوں کے لئے سیکورٹی کی برقراری  کے لئے عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے بعد ایران کی شہید و جانبازوں و ایثارگروں کی فاؤنڈیشن کو احکامات جاری کیئے ہیں کہ شہداء کے اہل خانہ کی مدد اور اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضروری و فوری اقدامات انجام دیئے جائیں۔ صدرمملکت " حسن روحانی " نے اسی طرح اس دھشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرنے کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ یاد رہے کہ عراق کے صوبے دیالہ میں دھشتگردی کی واردات میں شہید ہونے والوں میں سے چھ شہداء کے جسد خاکی آج ایران منتقل ہوگئے ہیں جبکہ بقیہ شہداء کے جنازے ضروری کاروائی کے بعد ایران منتقل ہوگے۔.......

/169